Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی اہلیہ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری

اہلیہ پرویزالہٰی کو 30 دن کے اندر پیش ہوکر ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 03:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ کو منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سارہ بانو کو 30 روز کے اندر پیش ہو کر ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ سائرہ انور کے بینک اکاؤنٹ میں جون 2022 سے اب تک 175 ملین روپے جمع ہوئےجبکہ تحقیقات میں ملزمہ کی پوش علاقوں میں جائیدادیں اور 3 لگژری گاڑیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائرہ انورکو پہلے بھی طلب کیا مگر وہ پیش نہیں ہوئیں تاہم وہ 30 دن کے اندر اندر پیش ہو کرایف آئی آفس میں اپنا ریکارڈ جمع کروائیں۔

منی لانڈرنگ کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اس سے قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ سارہ بانو کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی اہلیہ سارہ بانو کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت مانگتے ہوئے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات اکھٹی کرنی ہے۔

عدالت تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کی حکم دے دیا۔

عدالت نے پرویزالہٰی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

ex cm punjab

session court lahore

sara bano