Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”شہری سڑکوں پر سم بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں“

آپ کے بائیومیٹرک ڈیٹا کا غلط استعمال آپ کے لئے مشکل کا باعث بن سکتا ہے، پولیس
شائع 02 مارچ 2023 10:41am

پنجاب پولیس نے شہریوں کو سڑک پر بکنے والی سمیں خریدنے سے احتیاط برتنے کا کہا ہے۔

پنجاب پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہریوں کو محتاط کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر سمیں بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر سمیں بیچنے والے آپ کے بائیومیٹرک ڈیٹا کا غلط استعمال کرسکتے ہیں، جوآپ کے لئے مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔

پنجاب پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ سم بیچنے والے عوام کے فنگر پرنٹس سے مجرمانہ کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں متعدد کاررائیوں میں جعلی انگوٹھوں کے ذریعے درجنوں وارداتیں کرنے والے ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ سم خریدنے والے افراد کی انگوٹھوں کے پرنٹ لینے کے بعد وہ ان کے نام پر سمیں رجسٹرڈ کروا لیتے ہیں، اور ان سموں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دیگر وارداتیں کی جاتی ہیں۔

Punjab police

mobile sim