Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جنرل (ر) امجد شعیب کی سلاخوں کے پیچھے وائرل تصویرپرعمران خان نے کیا کہا

امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں، پیچھے کیمرہ بھی نمایاں
شائع 02 مارچ 2023 09:44am
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی دوران حراست تصویر منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے یہ دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ ہم دھوکے بازوں اور ان کے ہینڈلرز کے اس امپورٹڈ نظام کی وجہ سے کس قدر پستیوں میں گرگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے اور تمام اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے انہوں نے ایک قابل احترام محب وطن پاکستانی کو غداری کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ امجد شعیب کو 27 فروری کی رات اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کا مقدمہ مجسٹریٹ اسلام آباد اویس خان کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔

تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عوام کو اکسانے کی 153 اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئیں تھیں ۔

گرفتاری کے بعد امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے امجد شعیب کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تاہم عدالت نے امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں پولیس کے حوالے تھا۔

pti

imran khan

social media

lieutenant general retired

amjad shoaib