Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اسٹیل ٹاؤن سے لاپتہ 5 سالہ بچی کی لاش مل گئی

ایس ایس پی سے مذاکرات کے بعد لواحقین کااحتجاج ختم
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 11:25am
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

کراچی کےعلاقے اسٹیل ٹاؤن سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ فریحہ کی لاش مل گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی جبکہ لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور بچی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا بچی کے جسم پر زیادتی کے نشانات موجود تھے

انہوں نے کہا کہ کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے کے لئے سیمپل لیے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے سے اسٹیل ٹاؤن روڈ کوٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔

مظاہرین کا حکام سے مطالبہ تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

ایس ایس پی ملیر نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

karachi

Sindh Police