Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی، وزیر ریلوے مستعفی

یونان بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان، سرکاری تقریبات منسوخ
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 10:18am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

گزشتہ روز یونان میں پیش آنیوالے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان مسافر ٹرین مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جبکہ ٹرین میں زیادہ تر تعداد طلباء کی تھی جو کارنیوال منانے کے بعد واپس تھیسالونیکی جا رہے تھے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ یونانی وزیر ریلوے نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

یونانی وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ریلوے نظام میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کی مگر پھر بھی یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب علاقے میں ریلوے ٹریفک کی نگرانی کرنے والے 59 سالہ اسٹیشن ماسٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یونانی حکومت نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔

Greece

Train Crash