حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھر تیار کروادیے
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر کروادیے۔
حدیقہ کیانی کی جانب سے ان کی سیلابی مہم ’وسیلہ راہ‘ کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 200 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے 100 گھرو ں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، جس میں ایک سکول ایک میٹرنٹی ہوم شامل ہے۔
گلوکار و اداکارہ حدیقہ کیانی نے گھروں کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی مہم کا حصہ بننے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین میں بڑی تعداد میں حاملہ خواتین شامل تھیں جو موت کا شکار ہو رہی تھیں اس لئےمیٹرنٹی ہوم کا قیام اہم تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت مشکور ہوں کہ لوگوں نے وسیلہ راہ کی اس مہم پر بھروسہ کیا،ان کی مدد سے ہم تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد بلوچستان میں 100 گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
Comments are closed on this story.