Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دیدی

کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کرسکی
شائع 01 مارچ 2023 11:12pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ملسل دوسری بار شکست دے دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 17ویں میچ میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے گئے۔

بدلے میں کراچی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کرسکی اور یوں پشاور کے 196 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔

پشار زلمی کی اننگز

پشاور کی جانب سے رومن پاول نے چار چکھے اور 6 چوکوں کی مدد سے 64، ٹام کوہلر کیڈ مور ناقابل شکست 56 اور حسیب اللہ نے 50 رنز کی اننگ کھیلی۔

بولنگ میں کراچی کنگز کے محمد عامر نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جب کہ تبریز شمسی صرف ایک وکٹ لے سکے۔

کراچی کنگز کی اننگز

میچ کی دوسری اننگز میں کپتان عماد وسیم بغیر وکٹ گنوائے 57 اور میتھیو ویڈ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اپنے ہدف کا شاندار دفاع کرتے ہوئے زلمی کے عامر جمال اور عظمت اللہ تین، تین اور مجیب الرحمان نے وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ رواں ایونٹ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرایا تھا۔

karachi kings

peshawar zalmi

PSL 8