Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک ساتھ اسکرین پر جلوے بکھیریں گے

فلم 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 12:48am

لالی ووڈ کی فلم بن روئے سے شہرت پانے والی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی کے مداح اب ایک بار پھر اس جوڑی کو بڑی اسکرین پر اگلے برس دیکھ سکیں گے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی یہ جوڑی ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں ایک بار پھر دکھائی دے گی، فلم کو واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے۔

ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی شوٹنگ ممکنہ طور پر رواں برس جون میں شروع ہوگی جبکہ 2024 کے آغاز میں فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس سے قبل ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بن روئے‘ میں دیکھا گیا تھا۔

mahira khan

Humayun Saeed

love guru