Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کہانی سنو کے پیچھے چُھپی آئمہ بیگ کی کہانی

کیفی خلیل کو میری آواز میں 'کہانی سنو' بہت پسند آیا تھا، آئمہ بیگ
شائع 01 مارچ 2023 10:28pm

کچھ عرصہ قبل آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کا گانا اپنی آواز میں ریلیز کیا تھا جسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا ’کیفی انتہائی عاجز اور اچھا انسان ہے، جب میں نے گانا گایا تو اس نے مجھے فون کیا اور کہا پہلے لوگوں نے اتنا نہیں سنا تھا لیکن آپ کے گانے کے بعد لوگ اس گانے کو مزید جاننے لگے ہیں‘۔

گلوکارہ نے کہا کہ ’وہ بندہ صرف ٹیلنٹ ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں، اس نے مجھ سے کہا کہ آپ کے گانے کے بعد لوگوں نے اصل والا بھی سنا لیکن میرے خیال میں اصل کو کوئی ہرا نہیں سکتا‘۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا ’یہ بات نہیں کہ کون زیادہ اچھا گائے گا، مجھے اس وقت لگا کہ مجھے یہ گانا گانا چاہیے اسی لیے میں نے گایا، میرے دل سے نکلا تھا تو میں نے گا دیا، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کون اسے پسند کرتا ہے اور کون ناپسند‘۔

Aima Baig

Kaifi Khalil