Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترک عوام قیامت تک زلزلے میں پاکستان کی خدمات یاد رکھیں گے، وزیراعظم

پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، شہباز شریف
شائع 01 مارچ 2023 07:03pm
وزیراعظؐ شہباز شریف۔ فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعظؐ شہباز شریف۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترک عوام زلزلے میں پاکستان کی خدمات تا قیامت یاد رکھیں گے۔

اسلام آباد میں ترک اور شام زلزلہ متاثرین کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی جس میں وزیراعظم کو زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو خدمات سر انجام دیں جو کہ ترک عوام قیامت تک آپ کی ان خدمات کویاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اپنے فرض کی ادائیگی احسن انداز میں کرتے ہوئے پاک ترک دوستی کی لاج رکھی، پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، لہٰذا ترک اور شامی بھائیوں کی ہر ممکن امداد جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود دوست ملک کی مدد کی، کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہیں جب کہ ارکان اسمبلی اور سرکاری ملازمین نے زلزلہ متاثرین کے لئے عطیات دی ہیں۔

Shehbaz Sharif

NDMA

earthquake in turkiya