کراچی میں خانہ شماری: ملزمان عملے سے موبائل فون چھین کر فرار
لانڈھی میں نامعلوم ملزمان خانہ شماری کے عملے سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
کراچی میں آج سے مردم شماری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، تاہم اب عام شہریوں کی طرح مردم شماری کا عملہ بھی غیرمحفوظ ہے، اور قیمتی اشیا سے محروم ہورہا ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں خانہ شماری کے عمل کے دوران نامعلوم ملزمان مردم شماری کے عملے سے موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خانہ شماری کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، تاہم متاثرہ شخص کے مطابق وہ علاقے میں اکیلا موجود تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری
ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، 10 سال کے مقررہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی خانہ و مردم شماری ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہر اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ ہوگی، خانہ و مردم شماری کا تمام ریکارڈ اور اندراج روزانہ کی بنیاد پر خودکار نظام کے زریعے محفوظ کیا جائے گا، گھر گھر آنے والے شمار کنندگان اپنے ٹیبلٹس میں سافٹ ویئر کے ذریعے سوالات کے جوابات کا اندراج کریں گے، سندھ کے 30 اضلاع میں 43 ہزار 838 سینسز بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں کراچی کے 10 ہزار 700 سے زائد بلاک بھی شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.