Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونا بھی ڈالر کے نقش قدم پر چل پڑا

فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 2700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے
شائع 01 مارچ 2023 04:51pm
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا۔  فوٹو — فائل
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں ڈالر کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 2700 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 100 ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2315 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 27 ڈالر اضافے کے بعد فی سونا 1837 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan