اٹلی کشتی حادثہ : ڈی جی ایف آئی اے کا انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
ڈی جی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے اٹلی کشتی حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، اور انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے غیر قانونی بارڈر پار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے جرم میں ملوث عناصر معافی کے مستحق نہیں، انسانی اسمگلرز اور ان کے سہولتکار بین الاقوامی مجرم ہیں۔
اٹلی کشتی حادثہ: روزگارکیلئے جانیوالی پاکستانی خاتون کھلاڑی بھی جاں بحق
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے، انٹرایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی بنائی جائے گی۔
ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ کشتی حادثوں میں جانبحق اورزخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کئے جائیں، حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کیخلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے۔
اٹلی، لیبیا کشتی حادثات: سفارتخانہ پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں تعاون کر رہا ہے، دفتر خارجہ
دوسری جانب ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف ائی اے لاہور اور بلوچستان زون میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انسانی اسمگلرز کے سہولتکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں لیبیا اور اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے دو واقعات پیش آئے جس میں درجنوں انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔ اور ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق دونوں واقعات میں لیبیا میں تین اور اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانے میتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.