حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی
تمام پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد ہوگی، ذرائع وزارت خزانہ
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد ہوگی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 45 روپے کر دی گئی ہے، اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 40 روپے لیوی لی جارہی تھی، اب اس میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی7 روپے77 پیسے بڑھا دی گئی ہے، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27 روپے87 پیسے ہوگئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد ہوگی۔
petrol price
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.