Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

اہلیہ کو لائیو تھپڑ مارنے والے کو ایک سال قید اور دیگرسزائیں

شوہرنے ٹک ٹاک لائیو اہلیہ کے ہمراہ ایک کھیل میں حصہ لیا تھا
شائع 01 مارچ 2023 04:00pm
تصویر/  روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

اسپین میں ایک شخص کو ٹک ٹاک پرلائیو اپنی بیوی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ شمالی اسپین کے شہرشام میں پیش آیا، جہاں مذکورہ شخص نے ٹک ٹاک لائیو پر اپنے 3 دوستوں اور اہلیہ کے ہمراہ ایک کھیل میں حصہ لیا۔

اسی دوران شوہرنےخاتون کو اتنی زورسے تھپڑمارا کہ خاتون کا سر ہلنے لگا اورساتھ ہی لائیو ویڈیو میں اس کے بال اڑتے دکھائی دیے۔

شوہرکے اس عمل کوعدالت نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی تصورکرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ اس تھپڑکی وجہ سے خاتون رو پڑی، ملزم نے ہزاروں افراد کے سامنے اس کی جسمانی سالمیت کو نقصان پہنچایا اور بےحرمتی کی غرض سے یہ عمل سرانجام دیا۔

جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تشدد ہونے کی صورت میں خاتون کا شکایت درج کروانا ضروری نہیں ہے، سزا صرف حقائق کی بنیاد پرسنائی جاتی ہے کیونکہ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے الزامات کا جواب نہیں دیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون دفاع کرتی رہیں۔

جج نے مزید کہا کہ یبراہ راست نشریات سرکاری حکام کیلئے متاثرہ خاتون کے تحفظ کے پروٹوکول کا سہارا لینے کے لیے کافی تھیں، درحقیقت متاثرہ خاتون کی رضامندی شامل تھی لیکن یہ جوازسزا کو ختم نہیں کرسکتا ۔یہ شخص سخت ترین سزا کا مستحق ہے کیونکہ یہ اپنی بیوی کا احترام نہیں کرسکتا یہاں تک کہ عوام میں بھی نہیں۔

عدالت نے ایک سال قید کے علاوہ ملزم کو 3 سال کیلئے بیوی سے دوررکھنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ بات چیت کرنے پر پابندی اور ملزم پر3 سال کے لیے ہتھیاررکھنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20 سال سےاسپین میں جنسی تشدد روکنا حکومتوں کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

TikTok

Spain