Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ سمیت چوٹی کی بھارتی شخصیات کے گھربم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس کی دوڑیں

پولیس کی نمبرٹریس کرنے کی کوششیں جاری
شائع 01 مارچ 2023 02:47pm
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

بالی ووڈ کے بگ بی کہلائے جانے والے امیتابھ بچن اورسپراسٹاردھرمیندرکے گھر کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس حکام حرکت میں آگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگپورپولیس کنٹرول کو ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی جس نے دونوں سینیئراداکاروں کے گھربم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

ذرائع کے مطابق فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ معروف بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے گھر میں بھی دھماکا کیا جائے گا۔

نامعلوم کال موصول ہونے کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا جس کے بعد کال کرنے والے کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن ممبئی میں 5 شاندارگھروں کے مالک ہیں، جن میں جلسا، جنک، وتسا، اور پرتیکشا شامل ہیں، ،پرتیکشا امیتابھ کی ممبئی میں خریدی جانے والی پہلی جائیداد ہے جس میں ان کے والدین رہائش پزیر تھے۔

اداکاردھرمیندر ممبئی کے علاقے ’جوہو‘ کے ایک بنگلے میں رہتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ حکومت مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ سیکیورٹی نہ صرف ممبئی بلکہ ملک اور بیرون ملک جہاں بھی جائیں فراہم کی جائے ۔

مکیش امبانی سیکیورٹی انتظامات کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔

Mukesh Ambani

Amitabh Bachchan

Dharmendra Deol