Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر متحرک کرنے کا منصوبہ، فہرستیں تیار

3 ہزار اراکین پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم کے نام فائنل
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 02:50pm

مسلم لیگ ن نے پارٹی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر متحرک کرنے کے لئے لاہور میں میڈیا ٹیم تیار کرلی۔

تحریک انصاف کے مقابلے کے لئے مسلم لیگ ن کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر متحرک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے ن لیگ کی لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم مکمل کرلی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پارٹی کی تشہیر کے لئے ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز ذاتی طور پر متحرک ہیں، اور انہیں کی خصوصی دلچسپی پر مسلم لیگ ن کی لاہور میں کم از کم 3 ہزار اراکین پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم بنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم کو ضلع، ٹاؤنز اور یونین کونسل کی سطح پر متحرک کیا جائے گا، اور ٹیم کو قومی و صوبائی حلقوں میں بھی متحرک کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹیموں کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر الگ الگ ٹاسک دئیے جائیں گے، پارٹی کا نکتہ نظر فوری طور پر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 3 ہزار اراکین پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم کے ناموں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، اور مریم نواز سوشل میڈیا ٹیموں کی تشکیل کی حتمی منظوری دیں گی۔

PMLN

pmln social media team