Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی
شائع 01 مارچ 2023 01:46pm
آرٹ آج ڈیجیٹل
آرٹ آج ڈیجیٹل

کراچی کے علاقے سرجان ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ سرجانی ٹاون تھانے میں مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت درج کیا ہےجس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید بتایا کہ سرجانی ٹاون تھانے کی حدود عبدالرحیم گوٹھ میں شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ شاہدہ تین بچوں کی ماں تھی جبکہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہے۔

پاکستان

karachi