Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
شائع 01 مارچ 2023 01:18pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد

تفصیلی فیصلے کے مطابق کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بارعدالتی پیشی پرغیر حاضر رہے، وہ آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر پیش نہیں ہوئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی درخواست کے مطابق وہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے باعث کچہری نہیں آسکتے، صاف ظاہر ہورہا ہے کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں اور توشہ خانہ کیس ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ عمران خان ضلع کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے، ان کی درخواست قابل قبول نہیں اس لئے مسترد کی جاتی ہے اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو عدالت پیش کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مارچ کو عدالتی حاضری یقینی بنائی جائے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

tosha khana case