Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پورٹس پر کھڑے کنٹینرز، کارگوز پر عائد اسٹوریج چارجز ختم کرنے کا امکان

کے الیکٹرک کیلئے سال 2022-23 کی پہلی سہہ ماہی کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری بھی متوقع
شائع 01 مارچ 2023 12:13pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج شیڈول اجلاس میں پورٹس پر کھڑے کنٹینرز، کارگوز پر عائد اسٹوریج چارجز ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے سال 2022-23 کی پہلی سہہ ماہی کیلئے یکساں ٹیرف اور سال 2021-22 کی دوسری سہہ ماہی کے ٹیرف کی بھی منظوری کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سال 2023 کیلئے یوریا کھاد کی کھپت کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ آج ہونے والے اجلاس میں پورٹس پر کھڑے کنٹینرز، کارگوز پر عائد اسٹوریج چارجز ختم کرنے کی منظوری متوقع ہے۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 1 ارب 33 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے، جب کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 70 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ ایم این ایز کیلئے منظور کی جائے گی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں نارتھ اور ساؤتھ ایف سی کے ہیڈکوارٹر کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی، وزارت داخلہ کیلئے 2 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی منظوری کا امکان ہے۔ جب کہ اجلاس میں پی ایل ایل اور سوکار کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Economic Coordination Committee

karachi port