Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ وزیراعظم نےاہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم فیصلہ پر پارٹی رہنماوں اور قانونی مشیروں سے مشاورت کریں گے، ذرائع
شائع 01 مارچ 2023 11:41am

سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دے دیا ہے، جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ، پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کا اکثریتی فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں اور قانونی مشیروں سے مشاورت کریں گے، جب کہ ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قانونی ماہرین کو اہم ہدایات جاری کریں گے۔

پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کا اکثریتی فیصلہ

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات میں تاخیر پر از خود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے طویل ترین سماعت کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 2 ججز نے فیصلے کی مخالفت کی جبکہ 3 ججز نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سنایا۔

جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے کی مخالفت کی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین عام انتخابات سے متعلق وقت مقرر کرتا ہے، انتخابات دونوں صوبوں میں 90 روز میں ہونا ہیں۔

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif