Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کوئی بھی واقعہ ہوا تو متعلقہ ڈی پی او ذمہ دار ہوگا
شائع 01 مارچ 2023 11:24am
پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب - تصویر/ اے ایف پی
پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب - تصویر/ اے ایف پی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پتنگ بازی کی پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہارکیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پتنگ بازی کے نتیجے میں کسی بھی انسانی جان کا ضیاع برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی یقینی بنائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے قصوراوردیگر اضلاع میں متوقع پتنگ بازی کے سدباب کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔

Punjab police

Care Taker CM Punjab