Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ کئی گھنٹے بعد بجھا دی گئی

آگ بالائی منزل پر بنے گودام میں لگی تھی
شائع 01 مارچ 2023 09:51am
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

کراچی میں واقع کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو 4 گھنٹے بعد 8 فائرٹینڈرز کی مدد سے بجھا دیا گیا ہے۔

سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

پولیس نے فیکٹری میں موجود ورکروں کو بحفاظت باہرنکالا جبکہ فائربریگیڈ نے 6 فائرٹینڈر کی مدد سے آگ بجھادی۔

آگ بالائی منزل پر بنے گودام میں لگی تھی فیکٹری میں رکھے متعدد سلینڈرز کو بھی باہر نکالا گیا، 4 گھنٹے بعد 8 فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

karachi

SITE Area