Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمائمہ ملک ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ سیٹ پر انہیں طلاق کی کال آئی، اداکارہ
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 12:39am

مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے کسی کے ساتھ تعلقات میں تھیں، جس وجہ سے انہوں نے شوبز میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

حمائمہ ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی،اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی انتہائی کم عمری یعنی 18 سال کی عمر میں ہوگئی تھی لیکن محض دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم بول کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ سیٹ پر انہیں طلاق کی کال آئی ان سے کہا گیا کہ بول کی شوٹنگ چھوڑ کر آجائیں یا پھر طلاق لے لیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت طلاق کے معاملے پر انہیں فلم ساز شعیب منصور نے بھی اچھی تجویز دی لیکن انہوں نے وہی کیا جو ان کے دل نے چاہا اور وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر نہیں گئیں۔

حمائمہ نے یہ بھی بتایا کہ 2021 میں انہوں نے ہدایت کار انجم شہزاد کے ڈرامے کے ذریعے اسکرین پر کافی عرصے بعد واپسی کی، کیوں کہ کسی سے تعلقات کی وجہ سے وہ دو سال تک اسکرین سے دور تھیں۔

اگرچہ حمائمہ ملک نے تعلقات کی وجہ سے دو سال تک اسکرین سے دور رہنے کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے تعلقات سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

حمائمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

Humaima Malick