Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

میرے پاس اختیار ہوتا تو پیٹرول 500 روپے لیٹر کر دیتا، سابق گورنر پنجاب

اگر صبح لاہور کی سڑکوں پر ویسا ہی رش دیکھتا تو پیٹرول مزید 100 روپے بڑھا دیتا، سید احمد محمود
شائع 28 فروری 2023 11:42pm
سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود۔ فوٹو — فائل
سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود۔ فوٹو — فائل

سابق گورنر پنجاب اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اختیار ہوتا تو وہ فی لیٹر پیٹرول 500 روپے کا کردیتے۔

ایک تقریب سے خظاب میں مخدوم سید احمد نے کہا کہ ہم پیٹرول دبئی سے بھی سستا عوام کو دے رہے ہیں، اگر میرے پاس اختیارات ہوتے تو پیٹرول کی قیمت 500 روپے کرتا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیٹرول 500 روپے لیٹر کرنے کے بعد اگر صبح لاہور کی سڑکوں پر ویسا ہی رش دیکھتا تو پیٹرول مزید 100 روپے بڑھا کر 600 روپے فی لیٹر کردیتا۔

بجلی و گیس کی قیمتوں سے متعلق سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو چھوڑ کر بجلی فی یونٹ 100 روپے کرتا جب کہ گیس کی قیمتیں دس گنا بڑھا دیتا۔

PPP

Former Governor Punjab

syed ahmed mahmood