Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

پانچ روپے کمی کے بعد یٹرول کی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگئی
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 08:44am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے ہوچکا ہے۔

گزشتہ شب اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اسی لئے ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر بر قرار رہے گی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 12 روپے سستا ہونے کے بعد 196 سے کم ہو کر184 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت 187.73 روپے ہو جائے گی۔