جمائما اسمتھ کی طرف سے اشنا اور ساس کیلئے بہت سا پیار
عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین کی شادی میں شریک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ اپنے قریبی دوست اور پاکستانی گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اس خوبصورت جوڑی کی شادی میں جہاں پاکستانی فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ان کی شادی میں شریک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمائما نے لکھا کہ ’میں بہت دکھی ہوں کیونکہ میں آپ کی شادی میں شریک نہیں ہوسکی، آپ سب کے لیے اور خاص طور پر آپ کی ساس کے لیے بہت سا پیار!‘
اشنا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر جمائما نے کمنٹ کرتے ہوئے اشنا کو خوبصورت دلہن قرار دیا۔
اداکارہ کی شادی کی شاندار تقریب میں شوبزکی معروف شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ عشنا نے گزشتہ سال 22 دسمبرکوحمزہ امین کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکرتے ہوئے فالوورزکو اپنی منگنی کی خوش خبری سُنائی تھی۔
Comments are closed on this story.