حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامے میں واپسی
ڈھائی سال قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے جلد ہی ریلیز ہونے والے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔
حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر آنے والے ڈرامے جان جہاں کا موشن ٹیزر جاری کیا، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
لکھاری ردا بلال کے لکھے ڈرامے کی ہدایات قاسم علی مرید دیں گے جب کہ اسے ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنوار پروڈیوس کریں گی۔
انہوں نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم تصدیق کی کہ جان جہاں کو اسی سال ٹی وی چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔
انہوں نے شوبز میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔
حمزہ علی عباسی کا چار سال بعد پہلا ڈراما ہوگا اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ ماہ رمضان میں نشر کیا جائے گا۔
حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.