Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج، 25 افراد گرفتار

ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت 25 افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس
شائع 28 فروری 2023 08:43pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آبباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ 353/7ATA اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت عدالت پر حملے کی کوشش کی گئی، سیاسی جماعت کے رہنما ہجوم کی قیادت کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جس کے تحت پولیس نے ہجوم میں سے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ سمیت 25 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور پارٹی رہنما جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد حفاظتی حصار توڑ کرعدالتی احاطے میں داخل ہوئی اور پارٹی کارکنان کی جانب سے کمپلیکس کے اندرونی حصے میں ہنگامہ آرائی کی گئی۔

خیال رہے کہ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف 4 کیسز کی آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں سماعت تھی۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظور کی جب کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی۔

توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تاہم بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عمر فاروق نے سابق وزیراعظم کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

pti

imran khan

FIR

islamabad police

judicial complex