صحت، تعلیم اور سیلاب متاثرہ افراد کیلئے 200 ملین ڈالر خرچ کر رہے ہیں، امریکی سفیر
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خیبرپختونخوا میں اسکول کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ہے۔
پاکستان میں یو ایس ایڈ کے تحت مختلف تعلیمی، سماجی اور فلاحی منصوبوں میں تعاون کیا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خیبرپختونخوا میں اسکول کا افتتاح کیا اور اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے قائم اسکول باہمی تعاون کی مثال ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات 75 سال پر محیط ہیں، یوایس ایڈ پروگرام کے تحت پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں تعاون یقینی بنا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے پاکستان سے تعاون کیا جارہا ہے، صحت، تعلیم اور سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے 200 ملین ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.