Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرح گوگی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

سابقہ دورمیں فرح گوگی تبادلوں کے عوض رشوت لیتی رہی ہیں، مقدمے کا متن
شائع 28 فروری 2023 05:16pm
فرح گوگی کا عمران خان کے ہمراہ ایک عکس۔ فوٹو — فائل
فرح گوگی کا عمران خان کے ہمراہ ایک عکس۔ فوٹو — فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آءی اے) لاہور نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آآئی اے کے مطابق فرح گوگی کے خلاف کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، سابقہ دورمیں فرح گوگی تبادلوں کے عوض رشوت لیتی رہی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرح گوگی نے 2021 میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیر قانونی 10 ایکڑ اراضی اپنی کمپنی المعیز ڈیریز اینڈ فوڈز کے نام پر الاٹ کرائی۔

مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ فرح خان نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں 60 کروڑ روپے کی اراضی صرف 8 کروڑ میں الاٹ کرائی تھی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے بھی طلب کر رکھا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے فرح گوگی کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا تھا کہ فرح کے کئی ذاتی اکاؤنٹس اور کمپنی اکاونٹ میں 841 ملین ہیں، اکاؤنٹس میں موجود پیسوں کی تفصیلات ٹیکس ادائیگی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

pti

FIA

Farah gogi