Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کب نااہل ہوں گے؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی

منظوروسان کی عمران خان کے حوالے سے اہم پیشگوئی
شائع 28 فروری 2023 01:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظوروسان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہونے اور جیل جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آئندہ ماہ نااہل ہوجائیں گے اور پرانے مقدمات بھی کھل جائیں گے، وہ جب نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے تب ان کے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لئے دیگر رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل بھروتحریک کے لئے سب سے پہلے خود گرفتاری دینا پڑتی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی سے چھوٹے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھوٹےگریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں، مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔

pti

karachi

imran khan

PPP

preduction

Manzoor wasan

agriculture minister