Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی

عمران خان عدالت کب تک پیش ہوں گے؟ عدالت کا استفسار
شائع 28 فروری 2023 12:40pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کے تناظر میں عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان عدالت کب تک پیش ہوں گے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، پہلے بینکنگ کورٹ جائیں گے، پھر کچہری آئیں گے، عدالتی وقت کے اندر کچہری پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے وقفہ کر دیا۔

بعد ازاں عمران خان کے وکلا نے اُن کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ای کورٹ کا موقع عمران خان کو نہیں دیا گیا، سیکیورٹی رسک کی وجہ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو واپس لے رہے ہیں۔

pti

imran khan

tosha khana case

islamabad local court

mohsin shahnawaz ranjha