Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول پرنسپل نے نشہ نہ ملنے پر بیٹے کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا

ملزم کالام سوات میں سرکاری اسکول کا پرنسپل ہے
شائع 28 فروری 2023 11:58am

نشہ نہ ملنے پر اسکول کے پرنسپل نے اپنے جواں سال بیٹے کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔

تخت بھائی کےعلاقہ پیر صدئے میں اسکول کے پرنسپل نے آئس نشہ نہ ملنے پر گھر کے اندر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پرنسپل کا جوان بیٹا جانبحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ شیر گڑھ کے حدود پیر صدئے میں سرکاری اسکول کے پرنسپل شاہ جہان نے آئس کا نشہ نہ ملنے پر اپنے گھر میں فائرنگ کی تھی، واقعے میں ملزم کا بیٹا بابر جان بحق اور بیوی زخمی ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش اور زخمی کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے ملزم شاہ جہان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کالام سوات میں سرکاری اسکول کا پرنسپل ہے۔

firing