Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا

شہباز شریف نے موبائلز اسکول بس میں بچوں سے ملاقات کی
اپ ڈیٹ 28 فروری 2023 12:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول آن ویلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم نے موبائلز اسکول بس میں بچوں سے ملاقات کی اور کہا کہ موبائل اسکولز کے لئے بسز کی تعداد میں اضافہ کریں گے، بچوں کی تعلیم کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، بچوں کو جدید تعلیم سےآگاہ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت شاندارمنصوبہ ہے، آزاد کشمیر تک منصوبے کو لے کر جائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔

اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کررہے ہیں، آج سے ملک گیر شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ملک بھر میں 24 کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بدترین حالیہ سیلاب نے جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے بےپناہ جانی و مالی نقصان ہوا، ہماری معیشت کو30ارب ڈالرکا نقصان ہوا،2015میں نوازشریف نے نیشنل فاریسٹ پالیسی شروع کی، ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،سرسبزعلاقے کنکریٹ کے جنگل میں بدل رہے ہیں۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

school on wheels