Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سے سکیورٹی ہٹالی

عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی زمان پارک سے سیکیورٹی بیرئیرز ہٹادیے گئے
اپ ڈیٹ 28 فروری 2023 06:00pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سے سکیورٹی ہٹا لی گئی۔

اس ضمن میں پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اہلکاروں کو زمان پارک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پوزیشن چھوڑنے کے فوری بعد پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک کے باہر کی پوزیشن سنبھال لی

اس سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سٹرک کلیئر کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست شہری محمد جاوید نے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

درخواست میں پنجاب حکومت سی ٹی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن سٹرک پر بیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے کینال روڑ پر ٹریفک جام رہتی ہے۔ اس سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ زمان پارک کے باہر سٹرک کو کلئیر کرنے کا حکم دے۔

اس سے قبل عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد زمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے لئے لگائے گئے بیرئیرز ہٹا دیے تھے، پولیس تمام سکیورٹی بیرئیرز ساتھ لے گئے تھے۔

عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے ساتھ ہی پولیس نے بھی پیک اپ کرنا شروع کردیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر لگائے گئے بیریئرز، خاردار تاریں پولیس نے ہٹا دیں تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ بیریئرز اور خاردار تاریں پی ایس ایل کے باعث دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہیں۔

سینئر صحافی عمران ریاض خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس کی جانب سے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بیرئیرز لے جانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

pti

اسلام آباد

imran khan

lahore

Punjab police

zaman park

Politics 28 Feb 2023