ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
روپے کی بے قدری جاری
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد روپے کی بے قدری جاری ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے 58 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 261 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں صرف 7 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 259 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 83 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 265 روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منفی رجحان ہے، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 200 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 579 پر آگیا۔
pakistan stock exchange
ڈالر
pakistani rupee
interbank
USD VS PKR
مقبول ترین
Comments are closed on this story.