انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر
توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی تھانہ سیکٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کے باعث مقدمے میں نامزد کیا گیا، پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت عدم حاضری کے باعث خارج کر دی تھی۔
توشہ خانہ احتجاج میں تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں عمران خان نامزد ہیں۔
Comments are closed on this story.