Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگا دی گئی، خلاف ورزی کرنے پر سزا ہوگی

چھ ماہ کے لیے کیمپوں میں کام کرنے کی سزا بھی دی جائے گی
شائع 28 فروری 2023 12:53am

شمالی کوریا کی حکومت نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد کردی ہے اور ساتھ ہی سخت انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی اجازت دیں گے انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایسے والدین کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ بھی تنبیہہ جاری کی گئ ہے کہ جو لوگ ’جنوبی کوریا کی ثقافت‘ کے مطابق بات کرتے یا ناچتے گاتے پکڑے جائیں گے۔ انہیں چھ ماہ کے لیے کیمپوں میں کام کرنے کی سزا بھی دی جائے گی۔

حکام نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق تعلیم دیں اور ہالی ووڈ سے ملنے والے مضر اثرات سے بچائیں۔

hollywood