Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختو نخوا بار کونسل نے یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دیدی

ہڑتال کی کال سپریم کورٹ کیلئے خیبرپختو نخوا سے ججز نہ لینے پر دی، بار کونسل
شائع 27 فروری 2023 06:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا بار کونسل نے سپریم کورٹ کیلئے خیبرپختونخوا سے ججز نہ لینے کےخلاف یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

خیبر پختون خوا بار کونسل کے مطابق سپریم کورٹ میں تمام فیڈریشن کی برابر نمائندگی ہونی چائیے لیکن 2017 سے خیبرپختونخوا کے ججز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر بہت جلد پشاور میں وکلاء کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے یکم مارچ کو ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ کو وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

Supreme court judges appointment

KP bar Council