Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر نامزد، اسپیکر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے

اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی
اپ ڈیٹ 27 فروری 2023 09:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اپنے فیصلے پر قائم ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کردیا۔

چیف وہپ تحریک انصاف عامر ڈوگر نے اسپیکر کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے ارکان کوڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ معطل کیا، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپزیشن پارٹی ہے۔

خط میں پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین نیب کا تقرر اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف ہاؤس کرتے ہیں، نیب چیئرمین کی تقرری قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ہونی چاہئے۔

دوسری جانب راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کا قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 35 اراکین کے استعفی قبول کر چکا ہوں، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح نہ کی جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جواب میں کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت نے راجہ ریاض کو قائد حزب اختلاف منتخب کیا ہے، لہٰذا اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کے لیے اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔

خط میں پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین نیب کا تقرر اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف ہاؤس کرتے ہیں، نیب چیئرمین کی تقرری قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ہونی چاہئے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی وفد نے عامر ڈوگر کی قیادت میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات جس میں زاہد اکرم درانی بھی شریک ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے عامر کیانی، کنول شوزب، ساجدہ بیگم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ اسپیکر سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی وفد میں اسما حدید، امجد نیازی ظلہ ہما بھی شامل تھے۔

Opposition leader

National Assembly

Raja Pervaiz Ashraf

PTI Resignation