Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بازوؤں سے محروم کرکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

"شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی"
شائع 27 فروری 2023 03:59pm
اسکرین گریب / ٹوئٹر
اسکرین گریب / ٹوئٹر

بازوؤں سے محروم ایک بچے کو اپنی ٹانگ کا استعمال کرتے ہوئے بہترین شاٹس کھیل کر اپنے ساتھیوں سے خوب داد وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں بازؤں سے محروم بچے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے بچے کی مہارت اور بہادری کو خوب سراہا ہے۔

افغانستان نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹانگ کی مدد سے بچے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شئیرکی، جس کے ساتھ لکھا کہ یہ افغان لڑکا اپنی ٹانگ سے کرکٹ کھیل رہا ہے، افغان کبھی ہار نہیں سکتے۔

بازوؤں سے محروم بچے کی کرکٹ کھلتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر انابیہ نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو میری آنکھوں میں آنسو لے آئی۔

منصورنثارنامی صارف کا کہنا ہے کہ شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔

afghanistan

cricket