Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضمانت مسترد ہونے پر سی ٹی ڈی کا افسر گرفتار

سب انسپکٹر کو اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا
شائع 27 فروری 2023 01:15pm

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سی ٹی ڈی سب انسپکٹر شعیب قریشی کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتارکرلیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ وصولی کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی سب انسپکٹر شعیب قریشی کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شعیب قریشی نے ضمانت مسترد عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی، تام پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق شعیب قریشی پرشہریوں کو اغوا اور تاوان طلب کرنے کا الزام ہے، ملزم کو تحقیقاتی رپورٹ میں مجرم قراردیا گیا ہے، اور پولیس افسر کیخلاف محکمانہ کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

ATC