Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

”عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں، پک اینڈ ڈراپ دیں گے“

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو
شائع 27 فروری 2023 01:29pm
تصویر: فیس بک/ فائل
تصویر: فیس بک/ فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیررجسٹریشن گاڑیوں کی پکڑدھکڑجلد شروع ہوجائے گی قانون سے بالا ترکوئی نہیں ہے۔

پولیس اور ایکسائزڈیپاٹمنٹ نے کارروائی شروع کردی ہے آج اور کل بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا قانون کسی کوہاتھ میں لینے نہیں دی جائے گا۔

شرجیل میمن نے چئیرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان برطانیہ میں بھی جیل بھروتحریک شروع کری اور اپنے بچوں کو بھی تحریک میں شامل کریں عمران خان صرف عدالتوں سے ریلیف چاہتے ہیں۔

imran khan

Jail Bharo Tehreek

Sharjeel Inam Memon