عمران خان کی آج یا کل اسلام آباد روانگی کا قوی امکان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آج یا کل اسلام آباد روانہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے، اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی اسلام آباد روانگی کا قوی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی اسلام آباد روانگی سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے مشاورت جاری ہے، اور آج شام یا کل صبح لاہور سے روانگی کا حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد یا لاہور میں مستقل قیام سے متعلق حتمی فیصلہ عمران خان بنکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد کریں گے۔
دوسری جانب عمران خان کے اسلام آباد قیام کی صورت میں پارٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں، بنی گالا میں سیکیورٹی کے پیش نظر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں، اور اسلام آباد اور راولپنڈی تنظیم کو استقبال کی تیاریوں کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
Comments are closed on this story.