Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرس فیشن ویک کی ماڈل کا سرسوپ کے برتن سے برآمد، سابق شوہر اورسسرالی گرفتار

قتل میں مدد دینے کے الزام میں سابق سُسرکی دوست بھی گرفتار
شائع 27 فروری 2023 11:55am

پیرس فیشن ویک میں شرکت کرنے والی ہانگ کانگ کی ماڈل ایبی چوئی کے بہیمانہ قتل کے الزام میں سابق شوہر، سابق سسراورسابق جیٹھ کوگرفتارکرلیا گیا۔

چوئی کے سابق شوہر 28 سالہ الیکس کوونگ، ان کے31 سالہ بھائی انتھونی اوروالد 65 سالہ کوونگ کاؤ پرچوئی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایلکس کوونگ کی والدہ 63 سالہ جینی لی پربھی انصاف کے راستے میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔

چاروں کو پیرکے روزعدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کے مطابق جب پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے والے حصے ملے ہیں۔

تفتیش کاروں نے اسٹین لیس سٹیل کے ایک بڑے سوپ برتن میں ایک کھوپڑی، کئی پسلیوں اور بال ملنے کی شاندہی کی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ چوئی کی باقیات ہیں، اے پی کے مطابق ماڈل کا دھڑ اورہاتھوں سمیت جسم کے دیگراعضاء خب ایک ریفریجریٹر سے ملے تھے ۔

سپرنٹنڈنٹ ایلن چنگ کے مطابق 28 سالہ ایبی چوئی کے سابق شوہر اوراس کے اہلخانہ کے ساتھ لاکھوں ہانگ کانگ ڈالرز پر مالی تنازعات تھے اور کچھ لوگ ماڈل کی جانب سے اپنےمالی اثاثےسنبھالنے کے طریقےسے ناخوش تھے۔

حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں ڈیورشو میں شرکت کرنے والی ایبی چوئی فیشن ماڈل اورانفلوئنسر تھیں جنہیں انسٹاگرام پرایک لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے تھے۔

ایبی چوئی نے ایک ہفتہ قبل اپنی آخری پوسٹ میں ایک فیشن پبلیکیشن کے ساتھ فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا۔

ماڈل کئی روز سے لاپتہ تھیں اور جمعہ کوپولیس کو ان کی مسخ شدہ لاش کی باقیات اوردیگردستاویزات ملی تھیں جنہیں چین کی سرحد کے قریب ہانگ کانگ کے مضافاتی علاقے تائی پوگاؤں کےایک گھرمیں ریفریجریٹرمیں رکھا گیا تھا۔

فرانزک پیتھالوجسٹ کو دوسرے برتن میں تھوڑی سی انسانی ہڈیاں بھی ملیں ۔ کھوپڑی کے دائیں جانب سوراخ ہے اورپیتھالوجسٹ کے مطابق یہ متاثرہ شخص پرمہلک حملہ کی نشانی ہوسکتی ہے۔

خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ ایبی چوئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کارمیں تھیں، پولیس موت کا صحیح وقت معلوم کرنےکی کوشش کررہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ ایلن چنگ نے مزید بتایا کہ دیگرمشتبہ افراد کی مبینہ مدد کے الزام میں پولیس نے ایک اورعمر رسیدہ خاتون کو بھی گرفتارکیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ ان کے ماڈل کے سابق سسرکے ساتھ تعلقات تھے۔ اس خاتون نے ماڈل کے سابق سسرکے ساتھ مل کرگھرکرائے پرلیا۔

Abby Choi

Paris Fashion Week

body parts found

fashion model killed