Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مریم نواز نے سرگودھا میں عدلیہ مخالف بیان بازی کی، درخواست گزار کا مؤقف
اپ ڈیٹ 27 فروری 2023 04:46pm

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ مریم نواز کے خلاف درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا ہے کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ہیں، انہوں نے سرگودھا میں عدلیہ مخالف بیان بازی کی، اور ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر اور اخبارات میں پرنٹ ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی، عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اور انہیں عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

PMLN

Maryam Nawaz