Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے 2023 کو نوجوانوں کا سال قرار دے دیا

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 27 فروری 2023 01:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے 2023 کو نوجوانوں کا سال قرارے دیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری حکومت نے 2023 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے یوتھ پروگرام سمیت مختلف اقدامات اٹھارہے ہیں، زراعت، آئی ٹی سمیت دیگر پروگرام شام ہیں، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کو نظرانداز نہیں کرسکتے یہ ہمارا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے پروگرام کو 10سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتاہوں۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

laptop

youth program