Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کی درخواست کرنے والے پر جرمانہ عائد

محمد اختر نے مراد علی شاہ کی دہری شہریت کی بناء پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی
شائع 27 فروری 2023 10:35am

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست کرنے والے محمود اختر نقوی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست بحال کرنے کی استدعا کرنے والے درخواست گزارمحمود اختر نقوی کی عدم پیشی پر مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

درخواست گزارمحموداخترنقوی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے فالج کا اٹیک ہوا تھا اور اسپتال میں زیرعلاج تھا،میری عدم موجودگی کے باعث عدالت نے وزیراعلی کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست بحال کی جائے۔

عدالت نے محمود اختر نقوی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

Syed Murad Ali Shah