Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، گرفتاری کے ڈر سے روپوش کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

ملزم فرقہ وارانہ فسادات، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے
شائع 27 فروری 2023 09:51am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی کے علاقے گارڈن میں کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کاررواٸی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکرجھنگوی کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی، جو فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم نے 2004 میں سیٹھ غلام مرتضیٰ کو تلخ کلامی کے بعد قتل کیا تھا اور 2010 میں ساتھیوں کے ساتھ ایوب نقوی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری غلام صفدر نجے کہا کہ ملزم گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگیا تھا جس سے مزید تفتیش کی جارہی اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

CTD

Karachi Crime